متحدہ اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کونہیں مانتے‘اصغرمجید

رائیونڈ(تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءچوہدری اصغر مجید میﺅنے کہا کہ متحدہ اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی آئندہ ماننے کا دوٹوک فیصلہ حکومتی وزراءنے اپنی نااہلی سے سی پیک کو متنازعہ بنادیا، سی پیک کی آفادیت سے پریشان قوتوں کا ہی میاں نواز شریف کے خلاف جال بچھایا ہواہے، آہستہ آہستہ وہ قوتیں بے نقاب ہورہے ہیں ، ن لیگی میاں نواز شریف کی صحت یابی کے کئے دن رات دعا گو ہیں اللہ تعالی جلد میاں نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرما، موجودہ حکمرانوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی اور نہ ہی کریں گے میاں نواز شریف بے گناہ اور موجودہ آمریت نے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے،تین سال کے ٹرائل میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں