مسئلہ کشمیر پر حکومت اور پاکستانی میڈیا کی خاموشی قابل تشویش ہے‘چوہدری ارشد

کامونکے(محمد ندیم گجر سے)مسئلہ کشمیر پر حکومت اور پاکستانی میڈیا کی خاموشی قابل تشویش ہے،4ماہ ہونے کو ہیں کشمیر میں کرفیو میں نرمی آنے کی بجائے مزیدسخت کر دیا گیا ہے ،جس سے مقامی افراد کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔اس پر نہ حکومت پاکستان نے کوئی ٹھوس اقدام کئے اور نہ ہی میڈیا نے اپنا کردار ادا کیا ،ملک میں ایسی طاقتیں موجود ہیں جو مسئلہ کشمیر کو دبانا چاہتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوایشن چوہدری ارشد معسود ویرکا،محمد افضال بٹ،رانا نصرت علی خاں اور پرنسل ڈیسنٹ سکول کاشف محمود ویرکا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،انہوں نے مزید کہا مسئلہ کشمیر ایک ایسا ایشو ہے جس پر افواج پاکستان اور عوام پاکستان نے بہت سی قربانیاں دی ہیں، مسئلہ کشمیر پر خاموشی ختم کر کے حکومت پاکستان کومثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں