جھنگ:سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہوگئی

جھنگ ( بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کی جانب سے بر وقت ادویات کی خریداری نہ کرنے کے سبب سر کاری ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہو گئی جس کے نتیجہ میں سرکاری ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشکمش میں مبتلا لاتعداد غریب مریض بر وقت ادویات کے نہ ملنے کے سبب زندگی کی بازی ہار رہے ہیں جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی طرح ضلع جھنگ میں غریب مکاﺅ مہم کا آ غاز شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی یہ اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اُن کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے لیکن افسوس کہ موجودہ دور حکومت میں گنگا ہی الٹا بہنا شروع ہو گئی جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ موجودہ دور حکومت کے ہر ادارے کرپشن کی آماجگاہ بااثر قانون شکن افراد کی جانب سے لا قانو نیت کا ننگا رقص جاری جبکہ غریب عوام اپنے تمام تر بنیادی حقوق سے محروم ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئی ہے جس میں سر فہرست بنیادی حقوق کی پامالی حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری میں تاخیری کا سبب ہے جس کے نتیجہ میں مذکورہ ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا لاتعداد غریب مریض بر وقت ادویات کے نہ ملنے کے سبب زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکومت پنجاب کے وڈیرے سائیں نے پنجاب بھر کی طرح ضلع جھنگ میں غریب مکاﺅ مہم کا آ غاز کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں