میری تعیناتی کا مقصد ضلع اوکاڑہ کے عوام کی خدمت کرنا ہے‘ عمر سعید ملک

اوکاڑہ (ملک ظفر سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ میری تعیناتی کا مقصد ضلع اوکاڑہ کے عوام کی خدمت کرنا ہے کھلی کچہری میں عوام اپنے مسائل براہ راست ذمیرے علم میں لائےںترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے اپنی تعیناتی کے بعد ڈی پی او آفس میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا متعدد سائلین نے اپنے مسائل پیش کےے جن پر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے موقعہ پر ہی احکامات جاری کیے بعض سائلین نے کھلی کچہری کا علم نہ ہونے کی شکایت کی جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ آئندہ کھلی کچہر ی کے لےے باقاعدہ تشہیر کی جائے گی دوردارز علاقوں میں کھلی کچہر ی کا انعقاد بھی کیا جائے گاتاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر ہی حل کرنے کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
عوام کی دادرسی سے جہاں میں اپنا فرض اداکرتا ہوں وہاں مجھے ذہنی اور قلبی سکون ملتا ہے ۔ اوکاڑہ (ملک ظفر سے)اوکاڑہ تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے 6سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو1122نے بچے کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق چک نمبر28/2Lکے رہائشی عبدالغفور ولد محمد منشاءکا6سالہ بیٹا ذوالقرنین سٹرک کنارے کھڑا تھاکہ اچانک ایک تیز رفتار کوسٹر نمبرCH-9742نے بے قابو ہوکراسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا،کوسٹرڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور زخمی بچے کوہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں بچے کے والد عبدالغفور کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے کوسٹرڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں