رائیونڈ:ویلفیئرٹرسٹ کے10سال مکمل‘یوم تاسیس کی پر وقارتقریب کاانعقاد

رائیونڈ( تحصیل رپورٹر) ضلع لاہور اور ضلع قصور کی غیر سیاسی دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ کے تحت وجود میں آنے والی کوشش ویلفیر ٹرسٹ کے 10سال مکمل یوم تاسیس کی پر وقار تقریب کا انعقاد مخیر حضرات،سیاسی سماجی، کاروباری مذہبی شخصیات کی بھاری تعداد شریک صدار ت جناب اقبال احمد منج نے کی مہمانان خصوصی ،معروف ٹی وی کمپیئر اوریا جان مقبول، اینکر نورالحسن بلوچ، موٹیویشن اسپیکر سید قاسم شاہ، کالم نگار طارق بلوچ تھے،اقبال احمد منج نے خالص دکھی انسانیت کی خدمت کے رفاحی ادارہ کو شش ویلفیر ٹرسٹ کی دوسالہ کار کردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جانے والی کے مطابق گذشتہ ماہ رمضان المبارک میں مستحقین میں25لاکھ روپے کا راشن فرہم کرنے کی اللہ تعالی نے توفیق بخشی،250پچاس یتیم بچیوں کی جہیز کے ساتھ نکاح اور رخصتی کا شرف حاصل ہوا ،150بے روز گار خواتین کو سیلائی مشین فراہم کر کے انکی دعائیں حاصل کیں، الحمداللہ لائبیریری سمیت، مستحق مریضوں کی خدمت کے لےئے ایمبولینسز سروس، فراہم کرنے جیسے عظیم کام میں تعاون کرنے والے افراد کو اللہ تعالی دین اور دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے۔، اوریاجان مقبول نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں پیدا کیا اور دنیا کی تمام نعمتیں عطاکیں اور ہمیں حکم دیا کی میرے دیئے ہوئے مال سے مستحقین کی مدد کرو میں تمہیں دس گناہ دنیا میں اور آخرت میں ستر گنا عطاکرونگا میرے مسلمان بھائیو جب اللہ تعالی اپنے ہی مال سے دینے پر کئی گنا زیادہ عطاکرنے کا وعدہ کرتا ہے تو اس نیک کا م میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں ہی دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے، دیگر مقررین نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والا انسان پسند اور ان کے لئے انعامات کی برسات مالدار آدمی سے روز محشر کے دن سب سے پہلے یہی سوال ہوگا میرے دیئے ہوئے مال کو مستحقین پر استعمال نہیں کیا اور سب کچھ دنیا ہی چھوڑ آیا اور خالی ہاتھ ہے ،اگر میرے ہی مال سے دکھی انسانیت کی خدمت کی ہوتی تو آج تیرے دونوں ہاتھوں میں نیکیوں کے پہاڑ ہوتے میرے بھائیوں دنیا میں سب سے افضل فریضہ یتیموں مسکینوں اور مستحقین کے سر پر ہاتھ رکھنا اور انکی مدد کرناہے

اپنا تبصرہ بھیجیں