عوامی مسائل کا فوری اور دیر پا حل اولین ترجیح ہے‘شاہد لطیف خاں

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل انچارج و ایڈوائزر وفاقی محتسب شاہد لطیف خاںکا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا فوری اور دیر پا حل انکی اولین ترجیح ہے ۔وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی خصوصی ہدایت پر اضلاع کی سطح پر جا کر کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد مسائل کا حل اور عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد میں وفاقی محکمو ںسے متعلق عوامی شکایات اور مختلف کیسسز کی سماعت کے موقعہ پر کیا۔ڈویژنل انچارج و ایڈوائزر وفاقی محتسب شاہد لطیف خاںکا کہنا تھا کہ حکام بالا کی ہدایت پر جس طرح مختلف اضلاع میں جا کر عوامی شکایات سنتے ہوئے انکے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اس اقدام سے عوام کو خاصا ریلیف مل رہا ہے تو دوسری جانب عوام کا وفاقی محتسب کے ادارہ پر اعتماد بھی بڑھا ہے انکا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کے قیمتی وقت کو بچا کر انہیں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے کھلی کچہریاں لگانے سے ایک تو عوام کو دوردراز کا سفر نہیں کرنا پڑتا اور انہیں اپنے مسائل یا شکایات کے لئے کسی بھی وکیل کی ضرورت نہیں اور اب وہ خود اپنی درخواستےں براہ راست وفاقی محتسب کے ڈویژنل دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں