بھارت کےہسپتالوں میں ہندو اور مسلمان مریضوں میں فرق کیا جانے لگا الگ الگ وارڈ قائم،ایسا کس نے کرنے کو کہا؟ ایم ایس نے بھانڈا پھوڑدیا

اسلام آباد : بھارتی ہسپتالوں میں بھی ہندو اور مسلمان مریضوں میں فرق کیا جانے لگا۔ گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے مسلمان اور ہندو مریضوں کے لیے الگ الگ وارڈ قائم کر دیے گئے۔الگ الگ وارڈ قائم کرنے کے بارے میں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کا حکم گجرات کی سرکارنےدیا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد20لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کووِڈ انیس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں بھی سوا لاکھ سے زائد ہو چکی ہیں۔ اس وائرس کے پھیلا ئو کے اعتبار سے امریکا سرفہرست ہے، جہاں چھ لاکھ چودہ ہزار دو سو چھیالیس افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، جب کہ وہاں اب تک چھبیس ہزار چونسٹھ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ اسپین میں قریب پونے دو لاکھ افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں