پاکستان میں کرونا کے کم کیسز ہونے پر بل گیٹس حیران متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی

نیویارک : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور اس جیسے دوسرے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز سامنے آنا غیر یقینی بات ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں کم کیسز کی وجہ ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ سے گریز ہوسکتی ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ کچی آبادیو ں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاو کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لاک ڈاؤن بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 13ہزار 800 سے زائد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 292 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں اب تک کورونا کے 28 ہزار سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 886 اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں