پشاور: ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کے روز پشاور میں اہم ترین پریس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر جمعہ کی دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر کور کمانڈر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء ملک کے لاکھوں کو بچوں کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، مگر ستم ظریفی دیکھیں کہ دہشتگردوں کو تحفظ دیا جاتا ہے پھر دوست نما دشمن یہ جو خوارج ہیں، جو ہمسایہ ملک سے یہاں آکر دہشتگردی کرتے ہیں، یہ دوست نما دشمن ان خوارج کو بچانے کیلئے کلمات کہتے ہیں،دوست نما دشمن اس ملک کیخلاف لڑ رہے جس نے پناہ دی۔
لیکن جس ملک نے ان کو عزت دی اس کیخلاف دشمنی کررہے ہیں۔ ہمارے شہداء نے لکیر کھینچ دی کہ پاکستان کو بچانے کیلئے لڑنا ہے، دہشتگردوں کو پناہ دینے والے سہولتکار دہشتگردی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ بس بہت ہوگیا ہمیں دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، اگر دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں ہوجائیں گی، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان




