پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ میچز

لاہور : سائوتھ اینڈ کلب کراچی میں تین روزہ سخت تربیتی مشقوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں 24 مئی بروز منگل سے ٹی ‘ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔سیریز میں پاکستان ویمنز کی قیادت بسمہ معروف اور سری لنکا ویمنز ٹیم کی کپتانی چماری اتا پاتو کریں گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیمیں پاکستان میں کسی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں اب تک 13 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آچکی ہیں جہاں چھ مرتبہ پاکستان اور چھ مرتبہ سری لنکن ٹیم فاتح رہی۔ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔ترجمان کے مطابق سیریز کے میچز 24، 26 اور 28 مئی کو سائوتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
یہ تمام میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں