عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جمعرات کے روز گر گئیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے جولائی اور اگست میں تیل کی پیدوار بڑھانے کے اعلان کے بعد ہوئی۔برینیٹ کی قیمت میں 2.4 فیصد یا 2.82 ڈالر کمی کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 113.47 ہو گئی۔

اس سے قبل برینٹ کی قدر میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔امریکی تیل کی قیمت میں 2.81 ڈالر یا 2.4 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 112.45 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔بدھ کو اس کی قدر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب گذشتہ روز وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی

، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے اضافے کا اعلان کردیا اور اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 181 روپے 94 پیسے مقرر کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں