امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اسلام آباد : امریکی صدر 79 سالہ جو بائیڈن نے حالانکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پہلے ہی دونوں ویکسین کے علاوہ دو بوسٹرڈوز لے رکھے ہیں تاہم اس کے باوجود جمعرات کے روز ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا, “صدر کو کورونا کی بہت معمولی علامات ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ میں رہیں گے لیکن اپنی تمام ذمہ داریاں مکمل طور پرادا کرتے رہیں گے۔


انہوں نے بتایا کہ صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس کے عملے کے ساتھ بذریعہ فون رابطے میں ہیں اور وہ فون اور زوم کے ذریعے اپنی طے شدہ ملاقاتوں میں بھی وائٹ ہاؤس سے شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں