بھارت اور نیپال میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

نئی دہلی: بھارت اور نیپال کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بھارتی شہر جے پور، لکھنؤ ہاپور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بھارتی ریاست پنجاب اور اتر پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز نیپال تھا اور گہرائی پانچ کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث لوگ خوف کا شکار ہو گئے اور گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔یہاں خیال رہے کہ ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔
ایس ایس جی ایس نے سطح سمندر کے فریب ماحولیاتی برقی چارج میں اتار چڑھاو کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ یہ اتارچڑھاو زمین کے محور کی گردش سے منسلک ہے۔ ایس ایس جی ایس اپنی تحقیقات کے مطابق ان خطوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں ایک سے نو دن کے دوران زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔ زلزلے کا انتظار یہ دعوے گوکہ ابتدائی طورپر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیے جارہے تھے لیکن جب ایس ایس جی ایس کے سیسمولوجسٹ فرینک ہوگربیٹس نے جب اس دعوے کی تائید کی تو اس کو اہمیت حاصل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں