وزیر اعظم نے ملک بھر میں زرعی ایمر جنسی کا اعلان کیا ہے‘ مامون جعفر تارڑ

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی و ایم پی اے مامون جعفر تارڑکا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالو جی ،بہتر کھادوں ،بیج کے استعمال اور زرعی ماہر ین کی مشاورت سے فصلوں کی پیدا وار میں دو گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے زرا عت اور کاشتکاروں کی ترقی کےلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے کاشتکاروں اور کسانوں کی خوشحالی اور ترقی کےلئے ملک بھر میں زرعی ایمر جنسی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شعبہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت انقالا ب لا کر ملکی معیشت کو مستحکم اور کاشتکار کو خوشحال بنانا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نواحی قصبہ کولو تارڑ میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام گندم اور دیگر فصلوں کی پیدا وار میں اضافہ کے سلسلہ میں کاشتکار سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر چودھری محمد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا نوازش علی، اسسٹنٹ کیمسٹ محمد جاوید ، ایگر یکلچرل آفیسر فراز احمدسمیت زرعی ماہرین ،کسانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں